Tabassum

Add To collaction

انداز اپنا اپنا

۔          *انداز اپنا اپنا*

 حجّام کی دوکان پر ایک سلوگن لکھا تھا
 *"ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"*🙄
 
لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایاتھا.
*"آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"*😂

چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھا تھا
*"میں بھلے ہی عام آدمی ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"*😂

ایک ریسٹورینٹ پرالگ فقرہ لکھا پایا
*"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لاسکتے ہیں۔"*😂

الیکٹرونک دوکان پر جو لکھا تھا وہ پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا...
*"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جاسکتےہیں۔"*😂

پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....
*"آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"*😂

گھڑی کی دوکان پر تو ایک جو فقرہ لکھا تھا اچھا لگا
*"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"*😂

"ایک نجومی نے اپنے بورڈ پر کُچھ یوں لکھوایا.......
*"آئیے... صرف 100 روپیہ میں اپنی زندگی کے آنے والے ایپیسوڈ دیکھئے"۔😂*

   20
10 Comments

Muskan Malik

18-Oct-2022 08:59 AM

ماشاءاللہ❤️

Reply

Nagma khan

17-Oct-2022 10:10 PM

بہت خوب

Reply

Anuradha

17-Oct-2022 09:48 PM

بہت خوب

Reply